ستمبر 30, 2017
اہم ترین
حساس اداروں نے نوعمر خودکش بمبار کی پنجاب آمد کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے والے دیگر اداروں کو آگاہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں مبینہ خود کش بمبار کی تصویرسمیت تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اہم شہروں میں یوم عاشورہ کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کالعدم تنظیم کے (گیدارگروپ) کے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خودکش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہے۔
حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ شہر میں بھی سرچ آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے :-
Top Stories during HuMQadam TV 2017-09-30