ہمیں وہ سیاست ہی نہیں کرنی جس میں ن نہ ہو: طلال چوہدری

0

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اداروں اور سیاسی مخالفین پر برس پڑے،بولے ذوالفقار علی بھٹو کی ترمیم ان ہی کی جماعت نے نکالنے کی کوشش کی،آمروں کی ترامیم کو ختم کرنا ن لیگ کا نصیب ہے،معاشی دھماکا کرنا ہو یا سی پیک جیسے پراجیکٹ یہ بھی ن لیگ کا تحفہ ہیں،جو کام ملک میں پہلے نہیں ہوئے وہ کام ن لیگ اور نواز شریف کرتے ہیں۔

طلال چوہدری کہتے ہیں پی ٹی آئی اور شیخ رشید کی ہر پٹیشن پر کیا فیصلہ نواز شریف کیخلاف ہی آنا ہے،شیخ رشید کو انگریزی میں نام لکھنا نہیں آتا ہزاروں صفحات کی انگلش میں پٹیشن کرتے ہیں،شیخ رشید ہمیں پتا ہے تمہاری پٹیشن کہاں سے انگلش میں لکھ کرآتی ہیں۔

عدالت کے کندھوں پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں کہ ان کے احترام میں کمی،کچھ دن لگیں گے اور سارے مہرے بے نقاب ہوجائیں گے،بات نواز شریف کی نہیں جمہوریت کی ہے،آئین میں آمر کی ترمیم جمہوری طریقے سے نکال دی گئی،اس ترمیم پر تکلیف کیوں ہوتی ہے جس کا کچھ نہ کچھ فائدہ نواز شریف کو ملے،سازش سے نوازشریف کو نہیں ہٹایا جاسکتا۔

وزیر مملکت داخلہ کا مزید کہنا تھا کسی ادارے اور شخص کے خلاف نہیں قانون کی حکمرانی کیلیے انکوائری ہوگی،یہ نوازشریف کی بات نہیں،انصاف تالے لگا کر نہیں ہوسکتا،تیرہ ججز اور ان کے عملے کو تالا لگا کر بند کیا گیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply