ہری پور: اسٹیل مل میں دھماکا، ایک مزدور جاں بحق 14زخمی

0

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مستحکم اسٹیل مل میں دھماکے سے جھلسنے والے 14 افراد میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہزارہ ڈویژن کے کسی بھی ہسپتال میں برن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو واہ کینٹ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔

اسٹیل مل میں دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply