ہرنائی میں دھماکہ اے این پی رہنما اوربھائی جاں بحق

0

ہرنائی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی شاہرگ سے پشین جا رہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں دونوں افراد جاں سے گئے۔ جاں بحق ہونے والے آپس میں سگے بھائی تھے۔

جاں بحق ہونے والے عبدالرزاق اورعبدالخالق تاج لالہ سٹیڈیم میں عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے منعقد کی گئی ریلی میں شرکت کے لیے پشین جارہے تھے کہ گاڑی باردودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

لیویز نے علاقے کو سیل کرکےسرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

 

Share.

About Author

Leave A Reply