ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

0

پی ایس ایل طرز پر ہاکی لیگ آئندہ سال 25 اپریل سے شروع ہوگی۔فوٹو: فائل

 لاہور: ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا ہے اور یہ مقابلے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں منعقد کرائے جائیں گے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کے مطابق مہمان ٹیم 3 سے 7 دسمبر تک 3 میچز کھیلے گی، یہ مقابلے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سیریز کیلیے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی اجازت مل گئی ہے، ورلڈ الیون میں نامور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونگے، پی ایس ایل طرز پر ہاکی لیگ آئندہ سال 25 اپریل سے شروع ہوگی۔

ایونٹ کے میچز لاہور، گوجرہ اور فیصل آباد میں منعقد کرائے جائیں گے، لیگ کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی کھلاڑی نے ڈیلی الاؤنس کے حوالے سے شکایت نہیں کی، سابق فیڈریشن نے پلیئرز کے 80 لاکھ روپے دینا تھے،ان کی ادائیگی بھی کردی ہے، فنڈز ملتے ہی ہاکی کھلاڑیوں کو رقم ادا کردی جائے گی۔

Share.

About Author

Leave A Reply