گورنر ہائوس میں فلم فیسٹیول کی تعارفی تقریب

0

October 12, 2017
شوبز

اپنی رائے دیجئے

جرمنی، جاپان، ایران، مراکش کے قونصل جنرلز اور کراچی فلم سوسائٹی کے بانی عہدیداروں کی شرکت
پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا کراچی میں انعقاد سے ثقافتی فروغ میں مدد ملے گی، محمد زبیر عمر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد کی میزبانی میں کراچی فلم سوسائٹی کے تحت پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے لئے تعارفی تقریب گورنر ہائو س میں منعقد کی گئی جس میں جرمنی ، جاپان ، ایران ،مراکش کے قونصل جنرلز اور کراچی فلم سوسائٹی کے بانی عہدیداروں نے شرکت کی ۔تقریب کا مقصد روشنیوں کے شہر کراچی میںانٹرنیشنل فلم فیسٹول کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا ۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد پاکستان کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں ، ثقافتی ، سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجا گر کیا جا سکتا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال کے مطابق دنیا میں تاحال پاکستان کا حقیقی مثبت امیج بحال نہیں ہوا جس طرح کہ ہونا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ثقافتی سرگرمیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں اور انٹر نیشنل فلم فیسٹول کا انعقادوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے مارچ 2018 ء میں انعقاد کراچی میں اہم ثابت ہوگا اس سے نہ صرف ثقافتی فروغ میں مدد ملے گی بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی افراد بھی ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے ۔گورنر سندھ کراچی فلم کے سوسائٹی کے سرپرست بھی ہیں ، نے کہا کہ فیسٹول کی روشنی میں کراچی بھی فلم کی بڑی انڈسٹری کے طور پر سامنے آئے گا یہ شہر کی ایک شاندارعکاسی ظاہر بھی کرے گا جس سے فلم بنانے والوں کے کام میں بھی مزید نکھار آئے گا اور ایک بار پھر شہر میں فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول ٹھنڈی ہوا کا جھوکا ثابت ہوگا جس سے پاکستانی فلمسازوں ، اداکاروں اور دیگر متعلقہ افراد کو دنیا میں مختلف موضوعات پر بننے والی فلموں سے بھی سیکھنے کا موقع ملے گا ، کراچی میں ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ سے عالمی سطح پرپاکستان کا مثبت امیج اجا گر ہوگا، امن و امان کے قیام کے بعد ہمیں سب سے ہاتھ ملا کر سماجی ، ثقافتی اور تفریحی پروگرامز منعقد کرنے کی ضرورت ہے ، مقامی سطح پر ہمیں نئے سینیما گھروں کو متعارف اور پاکستانی فلموں کو عالمی سطح پر دکھانا ہوگا۔



2017-10-12

Share.

About Author

Leave A Reply