گورنر سندھ کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کر دیا !

0

12

کراچی ۔ مظاہرین کا جذبہ وہی پہلے روز سا ہے یہ الگ بات ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف ایوان صدر روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے یہ دھرنے کا چوتھا روز ہے۔ گورنرسندھ زبیر عمر نے جماعت اسلامی سے پندرہ روز کی مہلت طلب کی جس پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد سیاسی نہ تھا وہ صرف کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم و ستم سے بچانا چاہتے ہیں اور اگر انہیں لگا کہ پندرہ روز میں پیش رفت نہیں ہوئی تو وہ دوبارہ سے احتجاج کا رستہ اپنائیں گے۔

جماعت اسلامی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کو یہ فیصلہ پسند نہیں لیکن کوئی بھی مسئلہ بغیر مذاکرات کے حل نہیں ہو سکتا۔

کے الیکٹرک کی چیرہ دستیوں کے خلاف چار روز سے جاری دھرنا اس یقین دھانی کے ساتھ ختم کر دیا گیا کہ اگر گونر سندھ نے 15 روز میں مطالبات پر پیش رفت نہ کی تو احتجاج دوبارہ شروع کر دیا جائے گا:۔

 

Share.

About Author

Leave A Reply