کے پی اسمبلی میں خواتین ارکان کا شدید احتجاج ، “حساب دو حساب دو” کے نعرے !

0

مئی 2, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

111

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ فرمان بھی سندھ کے وزیر امداد پتافی کے نقش قدم پر چل پڑے۔ خواتین کے خلاف وزیر موصوف کے مبینہ ریمارکس کے بعد کے پی اسمبلی میں خواتین ارکان سراپا احتجاج بن گئیں۔ صوبائی وزیر کے ریمارکس پر نگہت اورکزئی اور دیگر خواتین ایم پی ایز مشتعل ہو گئیں۔ انہوں نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور شاہ فرمان کیخلاف نعرے بازی کی۔

خواتین کے احتجاج کے بعد اپوزیشن نے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں امتیازی سلوک کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور “حساب دو”، حساب دو” کے نعرے لگاتے رہے۔ ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ شور شرابے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا:۔

 



2017-05-02

Share.

About Author

Leave A Reply