کچھ لوگ مسلم لیگ (ن) اور فوج کے درمیان جنگ چاہتے ہیں،احسن اقبال

0

 وفاقی وزیرAhsanIqbal داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ملک میں ایک مخصوص لابی بیانیہ بنارہی ہے اور کچھ لوگ مسلم لیگ (ن) اور فوج کے درمیان جنگ چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کچھ ریٹائرڈ فوجی، سیاستدان اور چند صحافی ہیں، یہ مخصوص لابی بیانیہ بنارہی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی غیر آئینی اقدام ہوگا تو کوئی نوکری مل جائے گی لیکن یہ ان کے خواب ہے، پاکستان ایک نارمل ملک بن چکا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 66 سال کی قیمت ادا کرکے 5 سالہ مدت کی حرمت کو بحال کیا، ہم دنیا کو پیغام دینے جارہے ہیں کہ پاکستان ایک مستحکم جمہوریت ہے، 2018 میں وقت مقررہ پر انتخابات ہوں گے جس سے نہ صرف پاکتسان مضبوط ہوگا بلکہ دنیا میں ہمارا امیج بہتر ہوگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رات 8 سے 12 کے درمیان چند ٹاک شوز ملک کو ڈبوتے ہیں اور 12 بجے پھر پاکستان دوبارہ نارمل ہوجاتا ہے، پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے، اس کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان نے 10 سال کی بلند ترین گروتھ ریٹ حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کوچلانا ہے تو سیاسی استحکام لازم ہے، پاکستانی معیشت مستحکم ہے، تنقید کرنے والے منفی بات کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی بھی معیشت کے لیے استحکام اور امن دونوں ضروری ہوتے ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے، وزیراعظم نے کراچی میں تمام جماعتوں اور تاجروں کو اکٹھا کرکے آپریشن کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امن اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ترقی نہیں کرسکتی اور جو بھی استحکام اور امن کو خراب کرے گا وہ ملک سے دشمنی کرے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں، ایک ٹرائیکا، چند ناکام سیاستدانوں، ریٹائرڈ فوجی افسران جو ٹی وی پر آکر دانشوری کرتے ہیں وہ یہ بتائیں کہ سیکیورٹی حالات کیسے بہتر ہوں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کچھ لوگ فوج اور (ن) لیگ کے درمیان جنگ چاہتے ہیں تاکہ ان کے لیے چور دراوازہ کھل جائے۔

شیخ رشید کی جانب سے (ن) لیگ کے ایم این ایز کی مبینہ فہرست دکھانے کے سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں بھی جیب سے کوئی کاغذ نکال کر کہہ سکتا ہوں کہ یہ پی ٹی آئی کے لوگ ہیں جو (ن) لیگ میں شامل ہورہے ہیں، شیخ رشید کے لیے پیغام ہے کہ اب (ن) لیگ پر کوئی نقب نہیں لگاسکتا، وہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی توہین کرنا بند کریں، شیخ رشید جوگر پہن کر دوڑنے کا کہتے ہیں، ہم نے تو انہیں خود ننگے پیر بھاگتے دیکھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply