کوئٹہ میں فورسز پر حملے: دھماکے اور فائرنگ میں 6 اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید

0

کوئٹہ میں فورسزquetta attack پر حملوں میں ایلیٹ فورس کے جوانوں اور پولیس انسپکٹر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ دیگر 2 افراد بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو سریاب میں قومی شاہراہ پر ایلیٹ فورس کا ٹرک 29 اہلکاروں کو لے کر اپنے معمول کے مطابق اسی سڑک پر رواں دواں تھا کہ اچانک ٹرک کے قریب زوردار دھماکا ہوگیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ایلیٹ فورس کا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ جائے وقوعہ پر ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد امدادی رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار اور 2 راہگیر شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسپتال ذرائع نے 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے جب کہ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق دھماکے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 22 زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے 13 زخمی سی ایم ایچ، 10 سول اور ایک زخمی بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں۔

سول اسپتال کوئٹہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 22 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ جھلسنے والے زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جب کہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے ہی علاقے قمبرانی روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس انسپکٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے پولیس افسر شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسر کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے جو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔

پولیس افسر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 6 روز کے دوران کوئٹہ میں پولیس پر حملےکا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 13 اکتوبر کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اپنے بیان میں کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے  قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply