کسٹمز اپیلیٹ ٹربیونل میں سیلولر کمپنی کی اپیل مسترد

0

ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے محکمہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے الزام کو درست قراردیدیا۔ فوٹو : فائل

ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے محکمہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے الزام کو درست قراردیدیا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کسٹمزاپیلیٹ ٹربیونل نے مقامی سیلولرکمپنی کی دائرکردہ اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ’’درآمدی اے آرایس 5000ملٹی میڈیا کورپلیٹ فارم‘‘ کی کسٹم کلیئرنس پر 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مطلوبہ ٹیکسوں ادائیگیوں کے ساتھ 10 لاکھ روپے مالیت کا جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مذکورہ کیس میں کسٹمز ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے مذکورہ سیلولر کمپنی پر ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے مطلوبہ ریونیو کی مد میں  2 کروڑ 8 لاکھ 48 ہزار 456 روپے کی کم ادائیگیوں کے الزام کو درست قراردیتے ہوئے مطلوبہ ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے ہمراہ 10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن مذکورہ سیلولر کمپنی کی انتظامیہ نے کسٹمز ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کے فیصلے کے خلاف کسٹمز اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تاہم کسٹمز اپیلیٹ ٹربیونل نے تمام حقائق کی روشنی میں کسٹمز ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیکسوں کی مد میں چوری کیے گئے 2 کروڑ 8 لاکھ 48 ہزار 456 روپے کی ادائیگی کے ساتھ 10لاکھ جرمانہ اداکرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (کسٹمز) کراچی نے مذکورہ سیلولرکمپنی کی جانب سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے چوری کیے جانے والے 2 کروڑروپے سے زائد مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوںکی چوری بے نقاب کی تھی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سیلولر کمپنی نے جولائی تا ستمبر 2014 کے دوران ایئرفریٹ یونٹ کراچی  اور پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کلکٹریٹ سے اے آر ایس 5000 ملٹی میڈیا کورپلیٹ فارم کو غلط پاکستان کسٹم ٹیرف (پی سی ٹی) میں ظاہرکرکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس 20فیصدٹیکسوں کی ادائیگیوں کے بجائے 1فیصدکسٹمزڈیوٹی کے عوض کلیئرنس حاصل کی اور قومی خزانے کوریونیو کی مد میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 8 لاکھ 48 ہزار 456 روپے کا نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (کسٹمز) نے مذکورہ سیلولرکمپنی کی جانب سے کلیئرنس کے حامل درآمدہ کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی تھی جس میں اس بات کانکشاف ہوا تھا کہ مذکورہ سیلولر کمپنی نے گڈز ڈیکلریشن نمبر KPAF-HC-1471 کے ذریعے اے آرایس 5000 ملٹی میڈیا کو رپلیٹ فارم ایک کنسائمنٹ کو غلط پی سی ٹی ظاہر کرکے 20 فیصدکے بجائے 1 فیصدکسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی پرکلیئرنس حاصل کی تھی۔

Share.

About Author

Leave A Reply