کرینہ کی عامر خان کے ساتھ رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات

0

فبراير 14, 2018
شوبز

اپنی رائے دیجئے

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک ہلچل سی مچ گئی
یہ کسی فلم کا منظر نہیں تھا، دونوں میں کیا چل رہا ہے، عوام کا سوال
ممبئی (نیٹ نیوز) دونوں اداکاروں کے درمیان خفیہ ملاقات کا مقصد کیا تھا اور ان نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عامر خان کے ساتھ رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کی ابتدا میں عامر خان رات کے اندھیرے میں سنجیدہ موڈ میں سنسان علاقے میں کسی کا انتظار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب ہی ایک لال رنگ کی گاڑی وہاں آتی دکھائی دیتی ہے جس میں کرینہ کپور اتر کر پراسرار طریقے سے وہیں موجود دوسری گاڑی میں بیٹھتی ہیں اس گاڑی میں عامر خان بھی موجود ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر پہلے توکرینہ کپور چونک جاتی ہیں بعدازاں ان سے کہتی ہیں عامر تم یہاں کیا کررہے ہو تاہم عامر کوئی بھی جواب دیئے بغیر ڈرائیورکو کہتے ہیں فوراً چلو یہاں سے ۔ یہاں یہ اس بات کا خیال رہے کہ یہ کوئی فلم کا منظر نہیں تھا سوشل میڈیا صارفین اس بات کا تقاضا کررہے ہیں کہ دونوں میں ایسا کیا چل رہا ہے جو دونوں کو رات کے اندھیرے میں ملنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔



2018-02-14

Share.

About Author

Leave A Reply