کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی میں 11 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

0

گرفتار ملزمان بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اسلحےکی خرید وفروخت سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز۔ فوٹو : فائل

 کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ 

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ درخشاں سےملزم محمد حسین عرف منا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر سے ہے۔

ترجمان کے مطابق منگھو پیر میں کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 2 ملزمان کاشف علی اور جہانگیر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، قبضے، اسلحےکی خرید وفروخت میں ملوث تھے۔ ناظم آباد سے 5منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ سولجر بازار سے ڈکیت فرحان اور اسلم خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply