کراچی میں پی آئی اے کے طیارے سے 15 کلو ہیروئن برآمد

0

ایئرپورٹ کے ہینگر میں کھڑے طیارے سے ہیروئن برآمد ہوئی جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ترجمان پی آئی اے، فوٹو؛ فائل

کراچی: قومی ایئرلائن کے طیارے سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن نکلنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ہینگر میں کھڑے جہاز سے 15 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی جس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ہینگر میں کھڑے طیارے سے اینٹی نارکوٹکس فورس اور پی آئی اے عملے نے 15 کلو ہیروئن برآمد کی جس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply