کراچی میں نئی دہشت گرد تنظیم کے وجود کا انکشاف!

0

جون 23, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ‫راجہ عمر خطاب‬‎

کراچی -انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک نئی دہشت گرد تنظیم وجود میں آئی ہے اور آج ہونے والی دہشتگردی کی کاروائی ممکنہ طور پر اسی تنظیم کی ہے، کرنل (ر) طاہر کے قتل میں بھی یہ ہی گروپ ملوث تھا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے کہا کہ کراچی میں ایک نئی دہشتگرد تنظیم وجود میں آئی ہے اور آج ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی ممکنہ طور پر اسی تنظیم کی طرف سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنل(ر) طاہر کے قتل میں بھی یہ ہی گروپ ملوث تھا، دہشت گرد حبیب بینک چورنگی سے آئے اور سیمنز چورنگی کی طرف فرار ہوئے۔ واضح رہے کہ افطاری کرتے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 4اہلکار شہید ہوگئے تھے :-



2017-06-23

Share.

About Author

Leave A Reply