کراچی میں رینجرز کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

0

Rangers

کراچی کے علاقےمنگھوپیر میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے منگھوپیرخیرآباد میں دہشتگردوں کی علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران رینجرز سے مقابلے میں 4دہشتگردہلاک ہوگئے ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔

دوسری جانب پولیس نے بھیم پورہ،پاک کالونی اورگلشن غازی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply