کراچی میں بارش، بجلی کے 250 فیڈر ٹرپ ، پانی کی فراہمی معطل

0

Karachi

کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد بجلی کے 250 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر  تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ بجلی کی بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کی جاب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانےسےچندعلاقوں میں بجلی بند ہوئی ہے قائد میں ہونے والی بارش کے باعث بجلی کے دو پچاس فیڈر ٹرپ کر گئے جن کوٹھیک کرنے کے لئے عملہ کام میں مصروف ہے۔ فیڈر ٹرپ کرجانے کے باعث شہرکا ایک بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

دوسری جانب گھارو،  پپری  اور دھابیجی  کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے ۔ ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بجلی کی بند ش سے واٹر بورڈ کی حساس تنصیبات کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply