کراچی سمیت ملک بھر میں موبائل سروسز بحال

0

کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث بند ہونے والی موبائل سروسز بحال ہوگئیں۔

دس محرم الحرام کے روز ملک بھر میں نواسہ رسول ﷺ ، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کا دن منایا  گیا اور جلوس نکالے گئے۔

اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے  گئے تھے جب کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے باعث جزوی طور پر موبائل سروسز معطل کردی گئیں تھیں جو کہ مرکزی جلوس اختتام پذیر ہونے کے بعد بحال کردی گئیں ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply