کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، 15 سے زائد فیڈر ٹرپ!

0

مئی 29, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

بریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو سحری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔  فوٹو: فائل

 کراچی -بن قاسم بجلی گھر سے آنے والی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث رات گئے کے الیکٹرک کے 15 سے زائدگرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے۔ بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گرڈ اسٹیشنز ٹرپ ہونے کی وجہ سے ڈیفنس، ڈیفنس ویو، کلفٹن، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، نیوکراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، گلبہار، شادمان ٹاؤن، عائشہ منزل، شاہ فیصل کالونی، ملیر، کھوکھرا پار، مبینہ ٹاؤن ، گڈاپ سٹی اور سرجانی ٹاؤن سمیت اولڈ سٹی کے کئی علاقے میں اندھیرے ڈوب گئے جس کے باعث شہریوں کو سحری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں مشتعل افراد کی جانب سے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیااور شدید نعرے بازی کی گئی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم اسمیں کتنا وقت لگے گا کچھ نہیں کہا جا سکتا :-



2017-05-29

Share.

About Author

Leave A Reply