ڈرائیور کے بیٹے نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی!

0

جولائی 25, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

گورنمنٹ ہائی اسکول فیصل آباد کے طالب علم حافظ محمد زید نے جنرل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد -میٹرک بورڈ کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم اور غریب ڈرائیور کے بیٹے نے تیسری پوزیشن لے لی۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم حافظ محمد زید نے تیسری پوزیشن لے کر ثابت کردیا کہ مقصد نیک، ارادے مضبوط اور جذبے جواں ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔

ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہونہار طالب علم نے بتایا کہ والد نے بھاری اخراجات کے باوجود انہیں تعلیم دلائی۔ حافط زید نے درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں سے اسکول بہت دور ہے، روزانہ طویل فاصلہ طے کرکے اسکول پہنچنا پڑتا ہے، اگرچہ آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن ہمت نہیں ہاری اور پڑھائی مکمل کی تاہم باقی بھائیوں کے لئے اسکول جانے کی سہولت نہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ پوزیشن ہولڈر طالب علم کے والد محمد اسلم نے کہا کہ کم آمدنی کے باوجود بچوں کو تعلیم دلوانا ان کا خواب ہے :-



2017-07-25

Share.

About Author

Leave A Reply