چاچا ٹی ٹوئنٹی کا وزیراعظم کو حیرت انگیز چیلنج !

0

مئی 21, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

14

لاہور ۔ محمد زمان عرف چاچا ٹی ٹوئنٹی کو چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ویزہ جاری نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے وہ سخت دلبرداشتہ ہوگئے اور وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج دے دیا ۔ چاچا ٹی ٹوئنٹی کا کہنا ہے کہ اگر اگلے الیکشن میں میاں نواز شریف ان کے آبائی علاقے حافظ آباد سے ایک بھی نشست جیت گئے تو وہ اپنی مونچھیں کٹوا دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاچا ٹی ٹوئنٹی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ویزا نہیں ملا اس لیے دبئی جا رہا ہوں جہاں اپنے بچوں کی روزی کماﺅں گا۔ آج تک جتنے بھی میچز دیکھنے گیا ہوں اپنے پیسوں سے گیا ہوں پی سی بی نے توکبھی گراﺅنڈ کیلئے ٹکٹ بھی نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے پی سی بی میں ان لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے جنہیں کرکٹ کا کچھ بھی نہیں پتا، بورڈ میں کرپشن کے ان داتا بیٹھے ہوئے ہیں ۔ میں دس دفعہ یہاں آیا ہوں جس پر میرے پچاس ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن مجھے اپنے پیسوں سے بھی ویزا نہیں دیا گیا۔
چاچا ٹوئنٹی نے میاں نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 1998 سے آپ کے پیچھے بھاگ رہا ہوں ، لیکن اب آپ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کروں گا۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پہلے آپ نے میرے آبائی ضلع حافظ آباد سے 6 نشستیں حاصل کی تھیں لیکن اب آپ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کروں گا جس کی وجہ سے آپ وہاں سے ایک بھی نشست حاصل نہیں کرپائیں گے۔ اگلے عام انتخابات میں اگر آپ حافظ آباد سے ایک بھی نشست جیت گئے تو میں اپنی مونچھیں کٹوا دوں گا:۔



2017-05-21

Share.

About Author

Leave A Reply