پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور پی آئی ڈی عملے میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی!

0

18

اسلام آباد۔ تحریک انصاف کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔ گیٹ بند کر دئیے گئے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور عملے میں تلخ کلامی ہوئی۔ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ تحریک انصاف نے حکمرانوں کیخلاف نعرے بازی کی۔ تھانہ آبپارہ میں پی آئی او کے خلاف درخواست بھی دے دی۔

پی آئی ڈی اسلام آباد پر کس کا حق ہے؟ تحریک انصاف اور انتظامیہ میں ٹھن گئی۔ پریس کانفرنس کیلئے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو انتظامیہ نے داخلے سے روک دیا۔ گیٹ بند کرنے پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا اور انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ کھلاڑیوں نے حکمرانوں کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پی آئی ڈی افسروں پر ایم این ایز سے بدتمیزی کا الزام لگایا۔ تھانہ آبپارہ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔ مریم اورنگزیب اور پی آئی او کیخلاف تھانے میں درخواست بھی دیدی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کا پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کا اتنا ہی حق ہے جتنا ن لیگ کا، حکومت ذاتی تشہیر کیلئے اداروں کا استعمال کر رہی ہے:۔

 

Share.

About Author

Leave A Reply