پی ٹی آئی کا اگلا پلان کیا ہے؟ حکمرانوں کی نیندیں اڑانے والا انکشاف

0

اکتوبر 2, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

download

لاہور ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ رائیونڈ جلسے کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور سپیکر کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس کو آگے بھجوانا اسی کانتیجہ ہے ،احتساب تیز رفتاری سے ہونا چاہیے اور اب حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، اسلا م آباد بند کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو پو رے ملک کو چو ک کر کے رکھ دیں گے،پھرحالات و واقعات کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہو گی ،اسلام آباد کو بند کرنے کا صرف اور صرف ایک نکاتی ایجنڈا حکومت کو مفلو ج کرنا ہے تاہم اگر تحقیقات کا آغاز ہو گیا اور عدلیہ کی جانب سے کوئی اہم فیصلہ آگیا تو اسلا م آباد کو بند کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ، احمد خان بھچر اور دیگربھی مو جو دتھے۔ میاں محمو دالرشید نے کہا کہ حکومت پہلے ہی بہت وقت ضائع کرچکی ہے ، اب اسے مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ، ہمیں ابھی بھی سپریم کو رٹ سے انصاف کی امید ہے لیکن اگر مسئلہ اداروں نے حل نہ کیا تو پھر ہمارے پا س سڑکوں اور چوراہوں میں حل کرنے کے سوا اور کو ئی چارہ نہیں بچے گا، اسلا م آباد بند کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو پو رے ملک کو چو ک کر کے رکھ دیں گے، اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو حالات و واقعات کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کرپشن کرنیوالوں کے خلاف ہے،ان کی کو شش کا مقصد بیرون ملک پڑاپیسہ واپس لانا ہے،پانامہ لیکس زدہ حکمرانوں کے احتساب پر تمام جماعتوں کو متفق ہوئے مدت گزر چکی ہے اب اس کی جلد سے جلد تحقیقات ہونی چاہئیں،حکومت نے رائیونڈ جلسے کے دوران ’’ را‘‘کی طرف سے دہشتگردی کیے جانے کے خدشات پیدا کر کے ،ہسپتالوں میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے اور ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرانے دھمکانے کی کو شش کی تاکہ لو گوں کی شرکت کم سے کم رہے لیکن لو گوں نے بھرپو ر شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ لو گ ان کے جھانسوں میں آنیوالے نہیں اور کرپٹ زدہ حکمرانوں کے خلاف پو ری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد(ن) لیگ کی حکومت کو مفلوج کر کے رکھ دیں گے،عوا م لو ٹے گئے اربوں روپے کا حساب چاہتی ہے،رائیونڈ جلسے میں لاکھوں کی تعداد کی شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس ملک میں سٹریٹ پاور صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے۔عدالتیں اگر آزاد ہیں تو انصاف دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس کے خلاف پا رلیمانی جماعتوں کا اتحا د قائم ہے ، پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بھی پانامہ لیکس کا ایشو اٹھایا جائے گااور پنجاب اسمبلی کے 14اکتوبر سے شروع ہونے والے اجلا میں بھی پانامہ لیکس چھایا رہے گا:۔



2016-10-02

Share.

About Author

Leave A Reply