پی ٹی آئی دھرنے کے دوران بوریوں میں پیسے کہاں گئے؟ پاکستان کی سیاست میں بھونچال آگیا!

0

جون 7, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

اسلام آباد -پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر جے آئی ٹی بنی تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے، دھرنوں کے دوران بوریوں میں آنے والے پیسے بنی گالہ لے جائے گئے۔ بدھ کوالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ کہ عمران خان نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا وکیل کیا اور جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتاہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عہد تھا. قیادت ورکر منتخب کریں گے، وہ حسنی مبارک کی طرح انتخابی پینل بنوا رہے ہیں ،پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنراعظم سواتی عمران خان کے کیمپین منیجر بن گئے ہیں، بوگس انٹرا پارٹی الیکشن کراکے جعلی قیادت مسلط کی جارہی ہے۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ورکر پیپلزپارٹی کے لوٹوں کو ووٹ نہیں دیگا،ہم کسی صورت ان لوٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بناکررکھ دیا ہے،عوام ان لوٹوں پر بھروسہ نہیں کرینگے، لوٹے الیکشن میں مسترد ہوجائیں گے۔عمران خان ن لیگ کو مضبوط بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کا ایک جواب مسترد کرچکا ، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کاپوچھا تو کہا گیا مؤکل سے رابطہ نہیں ہوسکا،کمیشن کو بتایا گیا عمران خان نتھیا گلی میں ہیں،دراصل عمران خان نتھیا گلی میں نہیں بند گلی میں ہیں۔اکبرایس بابر نے کہا کہ کہ عمران خان جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ،عمران دعویٰ کرتے رہے کہ میں پی ٹی آئی رکن نہیں ہوں ، ان کا یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، عدالتی فیصلے میں لکھا ہے اکبر ایس بابر آج بھی پی ٹی آئی میں ہے :-



2017-06-07

Share.

About Author

Leave A Reply