پی آئی اے عملے کی ایک بار پھر قوانین کی خلاف ورزی

0

کراچی : قومی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی کے 758 میں ایک بار پھر عملہ فضائی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے‘ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے لاہور سے آنے والی پرواز میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دورانِ پرواز مائک سسٹم میں خرابی کے باعث فضائی میزبان نے میگا فون کا استعمال کر ڈالا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی لندن سےلاہورآنےوالی پرواز میں مائیک سسٹم خراب ہونےپر پی آئی اے نےمسافروں سےمعذرت کر لی‘ فلائٹ پی کے758میں انتباہی اعلانات کرنےوالاسسٹم ناکارہ ہوگیا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ کیبن کریونے انتباہی اعلانات کرنےوالےسسٹم کےبجائےمائیک کےذریعےمسافروں کومخاطب کیا تھا‘ طیارےکےناکارہ مائیک سسٹم کواب درست کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے سیکریٹری محمد رسول کی تعیناتی کےخلاف درخواست کردی گئی ہے۔اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست 26 سینیٹرزکی جانب سے دائرکی گئی۔

درخواست میں سیکرٹری سول ایوی ایشن،پی آئی اے اورسیکرٹری پی آئی اے کو فریق بنایا گیا ‘ درخواست گزار کا کہنا تھا پی آئی اے کے سیکرٹری 20 مئی کے اشتہار پر پورا نہیں اترتے۔

عدالت کے سیکرٹری پی آئی اے کی تقرری کو کالعدم قرار دے‘ درخواست پر پی ٹی آئی‘ پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے سینیٹرزنے دستخط کئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF  Email

Share.

About Author

Leave A Reply