پی آئی اے کی پائلٹ بہنوں نے تاریخ رقم کردی

0

اگست 30, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

اسلام آباد -قومی ایئرلائن کی 2 پائلٹ بہنوں مریم مسعود اور ارم مسعود نے بوئنگ 777 طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں بطور پائلٹ فرائض انجام دینے والی 2 بہنیں مریم مسعود اور ارم مسعود نے پی آئی اے کا طیارہ 777 اڑا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ اس سے قبل تاریخ میں 2 حقیقی بہنوں نے کبھی بھی اس طرح طیارہ نہیں اڑایا جب کہ دونوں بہنوں نے ایشیا کی پہلی پائلٹ خواتین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مریم مسعود کو پہلے لائسنس ملا جس کے کچھ عرصے بعد ہی دوسری بہن ارم مسعود کو بھی لائنسس دیا گیا جب کہ دونوں بہنوں نے متعدد فلائٹس اکٹھے اڑائیں، وہ لاہور سے کراچی ، مانچسٹر اور نیویارک تک جہاز اڑاچکی ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے چیرمین اور انتظامیہ بھی اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ریکارڈ قائم کرنے پر تقریب بھی منقعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے :-



2016-08-30

Share.

About Author

Leave A Reply