پپو جیل کی تیاری پکڑو، اب ملک کے غداروں سے جنگ ہو گی: شیخ رشید

0

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کو سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے سیاسی مخالف کو مخاطب کرکے کہا دو میں فیل ہو، تین میں کمپاٹ ہے، پپو! جیل جانے کی تیاری کرو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے 60 لوگ بھارتی جیلوں میں ہیں ان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں جبکہ کلبھوشن یادیو نے گوادر کو توڑنے کی کوششوں میں ملوث ہونے اور “را” کا ایجنٹ ہونا تسلیم کیا ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ملک کے حالات ایسے نہیں کہ نواز شریف اور پاکستان اکٹھے چلیں۔ شیخ رشید بولے، ایبٹ آباد کے لوگو! گواہ رہنا ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا، گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے، آج پاکستان کی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ حکمرانوں سے جان چھڑوائی جائے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ڈیزل کی بات عمران کرے گا میرے پاس پٹرول والی گاڑی ہے، 2017ء تاریخی سال ہے، نواز شریف جا اور عمران خان آ رہا ہے، چوروں، بے شرموں، ملک کے غداروں کیخلاف جنگ ہو گی اور ہم عمران کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

 

Share.

About Author

Leave A Reply