پنجاب یونیورسٹی، طلباء کا کیمپس پل پر احتجاج !

0

12

لاہور۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے دوسرے گروپ پر مبینہ تشدد کے خلاف کیمپس پل پر احتجاج کیا گیا۔

طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے کینال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں اور ہزاروں شہری اذیت کا شکار ہوئے۔

احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کے گروپ کےمتعدد طلبہ پر مخالف گروپ نے تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہیں اور جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس تشدد میں ملوث طلبہ کو گرفتار کرے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود رہی:۔

 

Share.

About Author

Leave A Reply