پاک چین بحریہ کی مشقیں‌ ختم، چینی جہاز واپس روانہ

0

کراچی: چینی بحریہ کے ٹاسک گروپ کا دورہ پاکستان ختم ہوگیا، پاک بحریہ اور چینی بحری جہازوں کے درمیان بحیرہ عرب میں بحری مشقیں بھی منعقد کی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب کے مطابق چینی بحریہ کے ٹاسک گروپ کا پاکستان کا 4 روزہ تربیتی و خیر سگالی دورہ ختم ہوگیا ۔ چینی بحری افواج کے تین جہاز چانگ چن، جنگ ژونگ اور چاؤ ہو ٹاسک گروپ میں شامل تھے جس کی قیادت چین کے مشرقی بحری بیڑے کے ڈپٹی کمانڈررئیر ایڈمرل شین ہاؤ کررہے تھے۔

پاک بحریہ اور چینی بحری جہازوں کے درمیان بحیرہ عرب میں بحری مشقیں بھی منعقد کی گئیں جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔

مشقوں کے دوران مختلف جنگی چالوں اور بورڈنگ ڈرلز کے علاوہ گو فاسٹ اٹیک کا بھی مظاہرہ ہوا، فضائی دفاع اور اینٹی شپ میزائل ڈیفنس کے مظاہرے بھی مشقوں کا حصہ تھے۔

کراچی میں اپنے قیام کے دوران چینی بحری جہازوں کے افسرو ں اور جوانوں نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی چینی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ چینی بحری ٹاسک گروپ کے دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون مزید فروغ پائے گا۔



قبل چند روز قبل چینی بحریہ جہازوں کی آمد پر پاکستانی کے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا تھا کہ خطےمیں امن کے لیے چینی بحریہ کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔

Print Friendly

Share.

About Author

Leave A Reply