پاک فوج نے بھارت کو آخری وارننگ جاری کردی!

0

جولائی 17, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ‫پاک بھارت جنگ‬‎

راولپنڈی -پاک فوج نے بھارتی فائرنگ سے جوانوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائز خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے پاک فوج کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر بھارت سے سخت احتجاج کیا۔

واضح رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے تھے :-



2017-07-17

Share.

About Author

Leave A Reply