پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کےلئے آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،سینیٹرسراج الحق

0

ستمبر 27, 2016
پاکستان

اپنی رائے دیجئے

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے رہنما اصول آئین میں وضع کر دیئے گئے ہیں اس لئے آئین پر عمل کیا جائے اور حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

منگل کو ایوان بالا میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کی ذات کا احترام کرتے ہیں، یہ عہدہ پوری قوم کا اثاثہ ہے۔ توقع تھی کہ صدر اپنی تقریر میں حکومت کو مشورے دیں گے اور رہنمائی کریں گے۔ آئین توڑنے والوں کو کبھی سزا نہیں دی گئی۔ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، صدر کو اس حوالے سے رہنمائی کرنی چاہئے تھی کہ یہ کام کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ملکی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت صحت و دیگر سہولیات کی عوام کو فراہمی پر توجہ دے۔



2016-09-27

Share.

About Author

Leave A Reply