پاکستان نے امریکی پالیسی مسترد کردی!

0

ستمبر 28, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ‫پاکستان امریکا‬‎

اسلام آباد -ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر امریکہ کو اپنا مؤقف بتا دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پارلیمانی قرارداد اور قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات امریکی سفارتخانے کو بھجوا دی گئی ہیں۔ ذرائع کےمطابق پاکستان نے امریکی پالیسی کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے درمیان رواں ہفتہ ہونے والی ملاقات اب اکتوبر کے وسط تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سلامتی کمیٹی امریکی حکام سے ہونے والے اب تک کے رابطوں کی روشنی میں سفارشات تیار کرے گی جو وزرائے خارجہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی :-



2017-09-28

Share.

About Author

Leave A Reply