پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

0

میچ جیتنے کی صورت میں گرین شرٹس سیریز اپنے نام کر لیں گے. فوٹو : فائل میچ جیتنے کی صورت میں گرین شرٹس سیریز اپنے نام کر لیں گے. فوٹو : فائل

میچ جیتنے کی صورت میں گرین شرٹس سیریز اپنے نام کر لیں گے. فوٹو : فائل

پورٹ آف اسپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں آج مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کو سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کے خلاف 7 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرایا تھا۔ دونوں میچز میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے جبکہ گزشتہ شب کھیلے گئے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس کو شکست دیدی

چوتھا میچ آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہو گا۔ میچ جیتنے پر گرین شرٹس سیریز اپنے نام کر لیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کامیابی کی صورت میں سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

Share.

About Author

Leave A Reply