پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات کا خواہاں

0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،حکومت خطے کے عوام کی مدد کیلئے اقتصادی تعاون کے ذریعے علاقائی روابط پر توجہ دے رہی ہے ۔

جمعہ کو اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر  علی زیدی  نے وزیراعظم   سے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں ملکوں کے نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے آذربائیجان کے ساتھ دوستانہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔

نواز شریف نے کہا  کہ پاکستان ، آذربائیجان اور خطے کے دوسرے ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔آذربائیجان کے سفیر نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گا۔

Share.

About Author

Leave A Reply