پانامہ کیس کی آڑ میں کیا ہورہا ہے؟ سعد رفیق نے خوفناک انکشاف کردیا!

0

اپریل 30, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ‫سعد رفیق‬‎

لاہور -وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پانامہ کیس کی آڑ لے کر نواز شریف سمیت تمام ن لیگی وزرا پر حملہ کیا جارہا ہے، ہمارے قانونی مشیر الزامات کا دفاع کرنے کیلئے اپنی تیاری کررہے ہیں۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھٹو نے قائم کی تھی جبکہ مسلم لیگ ن میں لوگ میاں صاحب سے پہلے موجود تھے اورہماری پارٹی میں ایسی پاگل موجود ہیں جو اپنی پارٹی کا کبھی دفاع نہیں کرتے کیونکہ ہم لوگ اپنے ایمان کیساتھ دفاع کرتے ہیں اور غلط کام کو غلط کہتے ہیں۔ ہمارے قانونی مشیر اپنی تیاری کررہے ہیں کیونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے۔ پانامہ کیس کی آڑ میں صرف نواز شریف پر حملہ نہیں کیا جارہا بلکہ یہ ہم سب پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور کچھ اینکرز نے جے آئی ٹی کو بھی مذاق بنا دیا ہے لیکن جن لوگوں نے تحقیقات کرنے ہے ان کو اللہ اور قبر دونوں یاد ہونی چاہیے اوراگر تحقیقاتی افسر مخالفین کے کسی دباو میں آگئے اور گالیوں سے ڈر گئے تو فیصلے میں ردو بدل ہو سکتا ہے :-



2017-04-30

Share.

About Author

Leave A Reply