پاناما کا ہنگامہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

0

پاناما کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو لیکن پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

پاناما کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو لیکن پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: پاناما کیس فیصلے کا انتظار پاکستانی بازارِ حصص پر بھی منفی اثرات مرتب کررہا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس، مارکیٹ اوپننگ کے ابتدائی ایک گھنٹے میں 1100 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45146 کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح ساڑھے نو بجے یہ انڈیکس 44929.22 تھا جس میں ہونے والی تبدیلی 976.54 پوائنٹس میں کمی کو ظاہر کرتی ہے جو منفی 2.13 فیصد کے مترادف ہے۔

آج پی ایس ایکس میں پہلے ایک گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 10,453,480 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 81 کروڑ 39 لاکھ 54 ہزار 652 روپے رہا۔ اسی وقفے میں پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 45905.76 اور کم سے کم 44757.16 پر رہا۔

Share.

About Author

Leave A Reply