پاناما میں صرف شریف خاندان سے تحقیقات کیوں ہورہی ہیں؟ عمر چیمہ

0

جون 17, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

111

اسلام آباد ۔ پانامہ پیپرز رپورٹ منظر عام پر لانے والی تحقیقاتی ٹیم کے ممبر اور معروف تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس صرف نواز شریف فیملی کی وجہ زندہ ہے ، 4سو کے قریب دیگر پاکستانیوں کے نام بھی ہے مگر ان کی جانب کسی کا دھیان نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تحقیقاتی صحافی اور پانامہ پیپرز رپورٹ منظر عام پر لانے والی صحافیوں کی تنظیم کے ممبر عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتوں کے رہنماﺅں کے نام پانامہ لیکس میں آئے مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ترجیحات مختلف رکھتے ہیں لہذا ان کے خلاف کارروائی ہوتی ہوئی نظر بھی نہیں آ رہی۔ دنیا میں پانامہ کا کیس عدالت میں چلنے کے باعث زندہ ہے وگرنہ دنیا کے بیشتر ممالک میں کیس اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی کے کئی رہنماﺅں سمیت 4سو پاکستانیوں کے نام آئے مگر صر ف شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں شائد حکومت بھی نہیں چاہتی کہ ان دیگر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ بہما س لیکس میں بھی 2سو افراد کا نام سامنے آیا مگر کسی ادارے نے ہمت نہیں کی کہ ان سے پوچھ گچھ کی جائے اور نہ ہی کو ئی مستقبل میں ایسا ہو تا دیکھائی دے رہا ہے:۔



2017-06-17

Share.

About Author

Leave A Reply