وفاقی حکومت پتہ کرے کراچی میں غیر قانونی ہتھیارکہاں سے آئے‘خورشید شاہ

0

اکتوبر 15, 2016
سیاست

اپنی رائے دیجئے

khurshid shah1

مسلم لیگیوں کی حکومت ہمیشہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی رہی ہے‘اسی وجہ سے نواز شریف کو بادشاہ کہتے ہیں
حکومت میڈیا پر قدغن لگا کر اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے‘وزیر داخلہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں‘اپوزیشن لیڈر
سکھر ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی رہی ہے، اسی وجہ سے نواز شریف کو بادشاہ کہتے ہیں ، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا پر قدغن لگا کر اپنی ناکامی چھپانا چاہتی ہے۔ وزیر داخلہ پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں۔ اہم اجلاس کی باتیں باہر کیونکر آئیں۔ حکومت کو دیکھنا چاہئے کہ غیر قانونی ہتھیار اور گولا بارود کی بڑی کھیپ کراچی کیسے پہنچی۔ کہیں یہ وہی ہتھیار تو نہیں جو نیٹو کے کنٹینرز میں تھے۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف جسٹس کی ملک میں بادشاہت والی بات غلط نہیں۔ نواز شریف کی حکومت جب بھی آتی ہے عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی ہے ہے بھی ایسا ہوا تھا اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس نے جو ریمارکس دئیے ہیں اس پر انہوں نے آبزرویشن کی ہوگی۔ منی لانڈرنگ کیس میںایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو بے قصور قرار دئیے جانے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے خورشید شاہ نے گریز کیا۔



2016-10-15

Share.

About Author

Leave A Reply