وفاقی حکومت نے 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا

0

ستمبر 5, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Eid ul Azha

اسلام آباد -وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 12 سے 14 ستمبر یعنی 9 سے 11 ذی الحج (پیر سے بدھ) تک ہوں گی۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 13 ستمبر بروز منگل کو منائی جائے گی، جس کا مطلب عید کے تیسرے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگا اور سرکاری ملازمین کو عید کی صرف 2 چھٹیاں ملیں گی۔ تاہم سرکاری دفاتر میں ہفتہ کے روز بھی تعطیل ہوتی ہے، لہٰذا سرکاری ملازمین ہفتہ سے بدھ یعنی 5 روز کی تعطیلات کے بعد دفاتر آئیں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عموماً عید کی مناسبت سے 4 چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے، لیکن اس بار 3 چھٹیاں دی گئی ہیں :-



2016-09-05

Share.

About Author

Leave A Reply