وسیم بادامی کے کیا شوق ہیں، گرل فرینڈ کے ہولناک انکشافات

0

مئی 22, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

w

معروف اینکر وسیم بادامی کی گرل فرینڈ ہونے کی دعویدارڈاکٹر منہال علی نے الزام لگایا ہے کہ وسیم بادامی عورتوں کا رسیا ہے اور میرے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں- ڈاکٹر منہال کاکہنا ہے کہ اگر میں غلط یا جھوٹ ہوں تو وسیم بادامی ایک ٹوئٹ کر کے مجھے غلط کہے، لیکن وہ نہیں کہے گا کہ میرے پاس ای میل سے لے کر ایسے ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے ظاہر ہوجائے گا کہ وسیم بادامی میرے ساتھ تھا- انہوں نے کہا کہ ہم کبھی آزادانہ نہیں ملتے تھے، ہمیشہ پرائیویٹ طور پر ملتے تھے تاکہ لوگوں کی نظروں میں نہ آجائیں-انہوں نے بتایا کہ وہ ٹرمپ کی تقریب میں بھی وسیم بادامی کے ساتھ وائٹ ہائوس گئی تھیں- ان کا کہنا تھا کہ میں ایک سپیشلائزڈ سرجن ہوں اور اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں-میں نے آج تک جو بھی کیا ہے بے شک غلط ہی کیوں نہ ہو، ڈنکے کی چوٹ پر کیا ہے اور کبھی کچھ نہیں چھپایا-ڈاکٹر منہال نے کہا کہ جب وسیم بادامی نے مجھے اگنور کرنا شروع کیا اور میرے میسجز کا جواب نہیں دیا تو مجھے  غصہ آتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وسیم بادامی مجھ سے رابطے میں نہیں رہتا تھا-ڈاکٹر منہال نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو ماموں کہہ کر مخاطب بھی کیا- ڈاکٹر منہال نے کہا کہ میں وسیم بادامی کی کمپنی انجوائے کرتی تھی اور وہ مجھے لطیفے بھی سناتا تھا، میں اس سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن جب میں نے حقیقت پسندانہ انداز میں سوچا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ سب غلط ہے کیونکہ وسیم بادامی شادی شدہ ہے اور ایک بچے کا باپ ہے تو مجھے محسوس ہوا کہ مجھے کسی کا گھر نہیں خراب کرنا چاہیے- میں نے کبھی اس سے نہیں کہا کہ اپنی بیوی سے طلاق لو یا بچے کو چھوڑ دو- اس کے باوجود وسیم بادامی میرا دوست رہا، ہماری ہزاروں لڑائیاں ہوئیں، ہم نے ایک دوسرے کو ماں بہن کی گالیاں دیں، لیکن وسیم بادامی نے کبھی مجھے بلاک نہیں کیا، وسیم بادامی بار بار میرے پاس آجاتا تھا، اس نے واٹس ایپ پر بھی مجھے بلاک نہیں کیا، وسیم بادامی نے پورے مزے لیے- میرے ایک کال کرنے کی دیر ہوتی تھی اور یہ بندہ اپنے گھٹنوں پر چل کر آجاتا تھا-ڈاکٹر منہال نے انکشاف کیا کہ جس دن جنید جمشید کی ڈیتھ ہوئی تھی اس دن بھی یہ میرے گھر مجھ سے ملنے آگیا تھا-ڈاکٹر منہال نے کہا کہ میرے ماموں عامر لیاقت ، وسیم بادامی سے بھی بڑے باسٹرڈ ہیں-



2017-05-22

Share.

About Author

Leave A Reply