وزیر داخلہ کا تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پرامن یوم عاشور پر تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پرامن یوم عاشور پر تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی اور تمام صوبوں کی پولیس نے محرم الحرام کے تمام دنوں میں انتہائی اعلیٰ معیار کی سیکیورٹی فراہم کی۔

انہوں نے کہاکہ خطرات کے باوجود پاکستان کے طول و عرض میں پرامن ماحول کے انعقاد پر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ اہل تشیح اور دیگر مکاتب فکر کے تعاون کے بھی مشکور ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply