وزیر خارجہ خواجہ آصف 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ

0

اکتوبر 3, 2017
پاکستان

اپنی رائے دیجئے

وزیر خارجہ خواجہ آصف تین روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے،جہاں وہ کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور پرسوں امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر سے ملاقات کریں گے،ملاقاتوں میں کشمیر،افغانستان میں قیام امن اورباہمی تعلقات پربات چیت ہوگی جبکہ جنوبی ایشیاسے متعلق پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاک امریکا سفارتی دوروں کا شیڈول وزیر اعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کے دوران طے پایا تھا،رواں ماہ امریکی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا،ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



2017-10-03

Share.

About Author

Leave A Reply