وزیراعلی سندھ کا ڈی ایم سیز کو صفائی کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

0

cm-sindh

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشنز (ڈی ایم سیز)کو صفائی کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر48گھنٹوں میںکچرا نہ اٹھایا گیا تو متعلقہ ڈی ایم سیز کو تبدیل کردیا جائے گا۔ ملیر ندی ، قیوم آباد کے گراونڈز میں کچرا پھینکا گیا تو پولیس ذمہ دار ہو گی ۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نیو سندھ سیکرٹریٹ میں پیرکی صبح کراچی میں صفائی کی صورتحال پر اہم اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ پہلاموقع ہے کہ وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں اجلاس صبح 8 بجے شروع ہوا ۔ وزیر اعلی پونے آٹھ بجے پہنچ گئے تھے لیکن بعض متعلقہ افسر تاخیر سے پہنچے۔وزیر اعلی نے تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشنز کوصفائی کے لئے 48 گھنٹیکا الٹی میٹم دے دیا ۔ انہوں نے کہاکہ کچرا نہ اٹھایا گیا تو متعلقہ افسر گھر جائے گا، ملیر ندی ، قیوم آباد کے گرائونڈز میں کچرا پھینکا گیا تو پولیس ذمہ دار ہو گی ۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ میں باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتا ہوں ، بریفنگ نہیں نتائج چا ہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے حوالے سے بہت شکایات ہیں ۔ کھلے میدانوں میں کچرا پھینکا جا رہا ہے ۔میدانوں میں کچرا پھینکنے کی اجازت نہیں دوں گا ۔ کچرا ٹھکانے لگانے کی جگہ کا تعین کر کے بتایا جائے ۔ پورے ریڈ زون کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جائے ۔ کورنگی روڈ کی صفائی بھی کل سے شروع کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں 2400 خاکروب کی آسامیاں ہیں صرف 1039 خاکروب کام کر رہے ہیں ۔ ضلع سینٹرل نے 250 ڈسٹ بن کے آرڈرز دئیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلمان خاکروب اگر کام نہیں کر رہے تو انہیں فارغ کیا جائے۔

Share.

About Author

Leave A Reply