وزیراعلی سندھ نے بھی مہنگے پھلوں کا بائیکاٹ کردیا!

0

جون 3, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

اسلام آباد -پھلوں کے بائیکاٹ مہم سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی شامل ہو گئے ، پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دی جانے والی  افطار پارٹی میں پھل نہیں رکھے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور  صوبائی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی میں پھلوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ افطار پارٹی میں مہمانوں کی تواضع دہی بھلوں اور پکوڑوں سے کی گئی جبکہ افطار پارٹی میں نہ تو  پھل  رکھے گئے اور نہ ہی پھلوں سے بنی فروٹ چاٹ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ افطار پارٹی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پھل نہیں کھائیں گے، کھجور سے روزہ کھول کر کھانا کھائیں گے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کمپئین چلنے کے بعد ملک بھر میں پھلوں کے بائیکاٹ کی 3 روزہ مہم کا دوسرا روز بھی کامیابی سے گذرا اورعام لوگوں نے پھلوں کی خریداری میں کوئی دلچسپی نہیں لی جبکہ مہم کے دوسرے روز بھی سوشل میڈیا پر پھلوں کا بائیکاٹ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا :-



2017-06-03

Share.

About Author

Leave A Reply