وزیراعظم 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر، کل قطر معاہدے کی کاپی عام کردونگا: شیخ رشید

0

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے قطر سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر ہیں۔

انہوں نے کہا حکمرانوں نے ملک کو انقلاب کے راستے تک پہنچا دیا، انقلاب شہباز شریف کے گھر سے آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا قطر کا خط حاصل کرنے کے لیے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے، کل قطر معاہدے کی کاپی عام کر دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا نئے چیئرمین نیب کو 200 ارب کے معاہدے کا ٹیسٹ کیس دوں گا۔

انہوں نے کہا عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں اسحاق ڈار کی کرپشن کا ذکر ہوا۔

Share.

About Author

Leave A Reply