وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

0

وزیراعظم نوازشریف امریکا عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ امریکا عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ ریاض میں ہونے والی امریکا عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں شرکا کو خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہونے والی تقریب اور اسٹیٹ بینکوئٹ میں بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم 22 مئی کو مدینہ منورہ جائیں گے اور 23 مئی کی ان کی وطن واپسی ہوگی۔

واضح رہے ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں 55 اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔

Share.

About Author

Leave A Reply