‘وزیراعظم صادق اور امین نہیں، ملک لوٹنے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہئے’

0

اپریل 28, 2017
پاکستان

اپنی رائے دیجئے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے فیصلے نے وزیر اعظم کو مشکوک بنا دیا ہے، تلاشی اور انکوائری ضرور ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بچہ بچہ سمجھتا ہے وزیر اعظم صادق اور امین نہیں ہیں، ملک لوٹنے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہئے، لوڈ شیڈنگ، غربت اور غیریقینی کی صورتحال نواز شریف کے دیئے تحفے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔



2017-04-28

Share.

About Author

Leave A Reply