نور اعوان کو پارلیمنٹ داخلے کا کارڈ کیسے ملا؟ حیران کن انکشاف ہوگیا!

0

جون 8, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ‫شیخ رشید نور اعوان‬‎

اسلام آباد -پارلیمنٹ ہاؤس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے الجھنے والے لیگی رہنما کو پارلیمنٹ میں جانے کا کارڈ ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے دلوایا، مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر نورمحمد اعوان کو جمعہ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، نور محمد اعوان نے اپنی ضمانت کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر شیخ رشید احمد سے مبینہ22لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے الجھنے والے مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر نور محمد اعوان کو ڈپٹی اسپیکر جاوید عباسی نے پارلیمنٹ میں داخلے کیلئے ون ڈے کارڈ بنوا کردیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس گرفتار نور اعوان کو آج مقامی عدالت میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر نور محمد اعوان نے عدالت سے ضمانت کیلئے وکلاء کی خدمت حاصل کر لی :-



2017-06-08

Share.

About Author

Leave A Reply