نواز جندال ملاقات: پی پی نے سینیٹ، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک جمع کرا دی

0

بھارتی صنعتکار سجن جندال کی مری میں وزیر اعظم سے ملاقات پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

سحر کامران کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سجن جندال، سوکیت سنگل اور وریندر بابر سنگھ خصوصی پرواز سے کابل سے اسلام آباد پہنچے، جندال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات نے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک جمع کرائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے معاملے پر فوری بحث پر زور دیا گیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply