نوازشریف کی ہٹ دھرمی سے پاناما لیکس کیس التوا کا شکارہے،نعیم الحق

0

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاناما لیکس کا مسئلہ التوا کا شکار ہے،وزیراعظم پاناما لیکس کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کے جواب نہیں دینا چاہتے۔

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا  کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں نوازشریف کا جواب دوسو صفحات پر مشتمل ہے اس کا جائزہ لے کرجلد جواب جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہٹ دھرمی چھ ماہ سے جاری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم پاناما لیکس کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کے جواب نہیں دینا چاہتے ہم پر الیکشن کمیشن سے ٹائم لینے کا الزام لگانے والے خود نواز شریف کے وکیل نے پندرہ روز کا وقت لیا جو افسوسناک ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف نے قومی اسمبلی میں وعدہ کیا تھا کہ وہ احتساب کے لیے خود کو پیش کریں گے لیکن حکومت کے رویے سے ظاہر ہے کہ نوازشریف صاحب پامانا لیکس پر جواب نہیں دینا چاہتے، نواز شریف کا جواب 200 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے، نواز شریف کی ہٹ دھرمی 6 ماہ سے جاری ہے، وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ایسا کرکے انصاف کے نظام اور قوم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئینی و اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔ 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ترجمان پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ پاناما سے متعلق کیس کو جلد از جلد نمٹایا جائے محض ایک شخص کی مصروفیت کے باعث کیس نہیں رکنا چاہیئے۔

Share.

About Author

Leave A Reply